حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 126

۱۲۶ جو آپ کے خیال میں ہے انہی دنوں میں آسمان سے اُتر آوے کیونکہ میں تو اس وقت موجود ہوں مگر جس کے انتظار میں آپ لوگ ہیں وہ موجود نہیں اور میرے دعوے کا ٹوٹنا صرف اسی صورت میں متصور ہے کہ اب وہ آسمان سے اتر ہی آوے تا میں ملزم ٹھہر سکوں۔آپ لوگ اگر سچ پر ہیں تو سب مل کر دُعا کریں کہ مسیح بن مریم جلد آسمان سے اترتے دکھائی دیں۔اگر آپ حق پر ہیں تو یہ دُعا قبول ہو جائے گی کیونکہ اہل حق کی دُعا مبطلین کے مقابل پر قبول ہو جایا کرتی ہے لیکن آپ یقینا سمجھیں کہ یہ دعا ہرگز قبول نہیں ہوگی کیونکہ آپ غلطی پر ہیں۔مسیح تو آپکا لیکن آپ نے اس کو شناخت نہیں کیا۔اب یہ امید موہوم آپ کی ہرگز پوری نہیں ہو گی۔یہ زمانہ گذر جائے گا اور کوئی ان میں سے مسیح کو اُترتے نہیں دیکھے گا۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۷۹) یادر ہے کہ جو شخص اتر نے والا تھا وہ عین وقت پر اُتر آیا اور آج تمام نوشتے پورے ہو گئے۔تمام نبیوں کی کتابیں اسی زمانہ کا حوالہ دیتی ہیں۔اب ان تمام نشانوں کے بعد جو شخص مجھے رڈ کرتا۔۔۔ہے وہ مجھے نہیں بلکہ تمام نبیوں کو رڈ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے جنگ کر رہا ہے اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے لئے بہتر تھا۔(تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۵،۲۴)