حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 125 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 125

۱۲۵ اس سے چارہ نہیں ہے کہ میرے دعوی کو اسی طرح مان لے جیسا کہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو مانا ہے۔کیا یہ دلائل میرے دعوی کے ثبوت کے لئے کم ہیں کہ میری نسبت قرآن نے اس قدر پورے پورے قرائن اور علامات کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ ایک طور سے میرا نام بتلا دیا ہے اور حدیثوں میں کدعہ کے لفظ سے میرے گاؤں کا نام موجود ہے اور حد یثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مسیح موعود کی تیرھویں صدی میں پیدائش ہو گی اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہو گا اور صحیح بخاری میں میرا تمام حلیہ لکھا ہے اور پہلے مسیح کی نسبت جو میرے حلیہ میں فرق ہے وہ ظاہر کر دیا ہے اور ایک حدیث میں صریح یہ اشارہ ہے کہ وہ مسیح موعود ہند میں ہوگا کیونکہ دجال کا بڑا مرکز مشرق یعنی ہند قرار دیا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود دمشق سے مشرق کی طرف ظاہر ہو گا۔سوقا دیان دمشق سے مشرق کی طرف ہے اور پھر دعویٰ کے وقت میں اور لوگوں کی تکذیب کے دنوں میں آسمان پر رمضان کے مہینے میں کسوف خسوف ہونا۔زمین پر طاعون کا پھیلنا۔حدیث اور قرآن کے مطابق ریل کی سواری پیدا ہو جانا۔اونٹ بے کار ہو جانے۔حج روکا جانا۔صلیب کے غلبہ کا وقت ہونا میرے ہاتھ پر صد ہانشانوں کا ظاہر ہونا۔نبیوں کے مقرر کردہ وقت مسیح موعود کے لئے یہی وقت ہونا۔صدی کے سر پر میرا مبعوث ہونا۔ہزار ہا نیک لوگوں کا میری تصدیق کے لئے خوابیں دیکھنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کا یہ فرمانا کہ وہ مسیح موعود میری اُمت میں سے پیدا ہو گا اور خدا تعالیٰ کی تائیدات کا میرے شاملِ حال ہونا۔اور ہزار ہا لوگوں کا دو لاکھ کے قریب میرے ہاتھ پر بیعت کر کے راستبازی اور پاک دلی اختیار کرنا اور میرے وقت میں عیسائی مذہب میں ایک عام تزلزل پڑنا یہاں تک کہ تثلیث کی طلسم کا برف کی طرح گداز ہونا شروع ہو جانا اور میرے وقت میں مسلمانوں کا بہت سے فرقوں پر منقسم ہو کر تنزل کی حالت میں ہونا اور طرح طرح کی بدعات اور شرک اور میخواری اور حرام کاری اور خیانت اور دروغ گوئی دنیا میں شائع ہوکر ایک عام تغییر دنیا میں پیدا ہو جانا اور ہر ایک پہلو سے انقلاب عظیم اس عالم میں پیدا ہو جانا اور ہر ایک دانشمند کی شہادت سے دنیا کا ایک مصلح کا محتاج ہونا۔اور میرے مقابلہ سے خواہ وہ اعجازی کلام میں خواہ آسمانی نشانوں میں تمام لوگوں کا عاجز آ جانا اور میری تائید میں خدا تعالیٰ کی لاکھوں پیشگوئیاں پوری ہونا یہ تمام نشان اور علامات اور قرائن ایک خدا ترس کے لئے میرے قبول کرنے کے لئے کافی ہیں۔(تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰ تا ۴۱) اگر یہ عاجز مسیح موعود ہونے کے دعوے میں غلطی پر ہے تو پھر آپ لوگ کچھ کوشش کریں کہ مسیح موعود