حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 119
۱۱۹ جیسا کہ آیت وَإِذَا الْجِبَالُ سُیّرَتْ سے سمجھا جاتا ہے۔اور جولوگ وحشی اور اراذل اور اسلامی شرافت سے بے بہرہ ہیں اُن کا اقبال چمک اٹھنا جیسا کہ آیت وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ " مترشح ہو رہا ہے۔اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ گرم ہو جانا اور سفر کے ذریعہ سے ایک کا دوسرے کو ملنا سہل ہو جانا جیسا کہ بدیہی طور پر آیت وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ سے سے سمجھا جاتا ہے اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں شائع ہو جانا جیسا کہ آیت وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ " سے ظاہر ہو رہا ہے اور علماء کی باطنی حالت کا جو نجوم اسلام میں مکدر ہو جانا جیسا کہ وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ سے صاف معلوم ہوتا ہے اور بدعتوں اور ضلالتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا " جیسا کہ آیت إِذَا السَّمَاءِ انْشَقَّتْ سے مفہوم ہوتا ہے۔یہ تمام علامتیں قرب قیامت کی ظاہر ہو چکی ہیں اور دنیا پر ایک انقلاب عظیم آ گیا ہے۔۔۔پھر ما سوا اس کے سورہ مرسلات میں ایک آیت ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرب قیامت کی ایک بھاری علامت یہ ہے کہ ایسا شخص پیدا ہو جس سے رسولوں کی حد بست ہو جائے یعنی سلسلہ است خلاف محمدیہ کا آخری خلیفہ جس کا نام مسیح موعود اور مہدی معہود ہے ظاہر ہو جائے اور وہ آیت یہ ہے وَ اِذَا الرُّسُلُ اقْتَتُ یعنی وہ آخری زمانہ جس سے رسولوں کے عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے قضا و قدر کا اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا ظہور میں آ جائے گا۔یہ آیت بھی اس بات پر نص صریح ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۲۴۱ تا ۲۴۴) سولہ خصوصیتیں ہیں جو موسوی سلسلہ میں حضرت عیسی علیہ السلام میں رکھی گئی تھیں۔پھر جبکہ خدا تعالیٰ نے موسوی سلسلہ کو ہلاک کر کے محمدی سلسلہ قائم کیا جیسا کہ نبیوں کے صحیفوں میں وعدہ دیا گیا تھا تو اس حکیم وعلیم نے چاہا کہ اس سلسلہ کے اول اور آخر دونوں میں مشابہت نامہ پیدا کرے تو پہلے اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر مثیل موسیٰ قرار دیا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے مگر ضروری تھا کہ سلسلہ محمدی کے آخری خلیفہ میں بھی سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے مشابہت ہوتا خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ سلسلہ محمدیہ با اعتبار امام سلسلہ اور خلفاء سلسلہ کے سلسلہ موسویہ سے مشابہ ہے التكوير : ٤ - التكوير ٢ ٣ التكوير : ٨ التكوير التكوير : 1 الانشقاق :٢ ١٦ المرسلات ۱۲ A المزمل : ۱۶ :