مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 56 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 56

راست باز- صالح اور ثقہ امین ان کا نام عبد اللہ الغزنوی کرکے ہمارے ملک پنجاب میں مشہور ہے۔ہمارے امام علیہ السلام نے ان کو خاتم النبيين رسول رب العالمین نبی کریم علیہ الصلوة والتسلیم کی شکل پر رویا میں دیکھا ہے اور یہ بسبب ان کی کمال اتباع سنت کے تھا وہ بہت خوبیوں کے جامع اور علمی اور عملی حصہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو خصوصیت سے ممتاز فرمایا تھا۔انہوں نے ابن حزم کے بارے میں توجہ کی کہ یہ بہت سخت الفاظ استعمال میں لاتے ہیں۔اس پر عبد اللہ المرحوم کو الہام ہوا۔(ہاں ! میں اس وقت تک عبد اللہ مرحوم کو صادق ر است باز یقین کرتا ہوں اور اسی یقین پر اس الہام کو شائع کرتا ہوں۔گفتگو عاشقاں باب شش عشق است نے ترک ادب ہر کہ کرد از جام حق یک جرعه نوش نے ادب ماند نے عقل و ہوش ہاں ورد و ہاں تک هد کن باشمان دانه ابلیسی شوی اندر جہاں با دے شیرے تو بازی می کنی با ملائک ترک و تازی می کنی اس کہانی کی شہادت ایک شخص ساکن لاہور کو چہ کندی گراں کے پاس بھی ہے اور اس کا نام عبد الحق ہے۔وہ بھی حسن ظن کے قابل ہیں۔وَلَا أَزْكَى عَلَى اللهِ أَحَدًا۔دوم حضرت امام سیوطی نے اپنی بے نظیر کتاب الاشباه والنظائر کی جلد سوم صفحہ ۳۲ میں لکھا ہے۔قَالَ فِيْهِ جَوَابُ سَائِل سَأَلَ عَنْ حَرْفٍ لَو لِشَيْخِنَا وَ سَيِّدِنَا الإِمَامِ الْعَالَمِ الْعَلَامَةِ إِلا حَدًا لَحَافِظِ الْمُجْتَهِدِ الزَّاهِدِ