مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 68 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 68

۲۸ ہماری طرف حکم کیا ہم کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا جیسا کہ فرمایا قُل اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور جیسا کہ حکم کیا خدا تعالٰی نے اپنی اطاعت کا حکم کیا اپنے رسول کی اطاعت کا اور اطاعت اولی الامر کا۔پس فرمایا۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ اور بلکہ فرمایا اطاعت والدین کی بات وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا۔اور ضرور چاہئے مقدم رکھنا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا اور اطاعت کتاب اللہ کا اوپر اطاعت خلق کے اور اس کے رسول میں ایم کی اطاعت خاص اللہ تعالیٰ عز سلطانہ کی اطاعت ہے جیسا کہ فرمایا وَمَنْ يُطِعِ الرَّسُول فَقَدْ أَطَاعَ الله اور دوست رکھتا ہوں میں اتباع کرنا گر وہ سابقین اولین کا مهاجرین و انصار ہے۔جیسا کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ - پر تحقیق وہ لوگ اول ان شخصوں میں سے ہیں کہ مزکی ہوئے ہمارے حبیب اور ہمارے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تزکیہ کرنے سے۔اور خلفائے راشدون ان میں سے ابو بکر و عمر و عثمان نہ تھے یہ اور نہ کوئی ان میں منافق کبھی۔پس تحقیق اللہ تعالیٰ نے توصیف بیان کی منافقین کی کہ هَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا اور یہ لوگ ہیں نَالُوا مَا هَقُوا۔اور یہ لوگ مصداق ہیں خدائے تعالیٰ کے اس ارشاد کے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ أمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الطَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ هُمُ الْغَالِبُونَ۔جیسا کہ ذکر کیا سورہ مائدہ میں۔اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ان میں سے ہیں۔ان کے نکاح میں آئیں بیٹی رسول کی حضرت فاطمہ بتول اور دوستی ان کی ایمان ہے اور بغض ان کا نفاق ہے اور وہ بھائی ہیں ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور بمنزلہ ہارون کے ہیں موسیٰ علیہ السلام سے اور انہیں صحابہ میں سے سردار ہیں حسن " مجتبی۔زیادہ کر میرے قلب میں اے خدا محبت ان کی۔رضی اللہ عنہ۔پس تحقیق وہ مصداق ہیں -