مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 45 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 45

۴۵ خدا وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر ثار اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شد شب که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب اے دے چکے مال و جاں بار بار ابھی خوف دل میں کہ ہیں تابکار لگاتے ہیں دل اپنا اس پاک ނ وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے خدا تعالیٰ اس خصلت اور ہمت کے آدمی اس امت میں زیادہ سے زیادہ کرے۔آمین ثم آمین۔۔چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دین بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے" (نشان آسمانی صفحه ۴۶) اور میرے سب دوست متقی ہیں لیکن ان سب سے قوی بصیرت اور كثیر العلم اور زیادہ تر نرم اور حلیم اور اکمل الایمان والا سلام اور سخت محبت اور معرفت اور خشیت اور یقین اور ثبات والا ایک مبارک شخص بزرگ متقی ، عالم، صالح، فقیہ اور جلیل القدر محدث اور عظیم الشان حاذق حکیم، حاجی الحرمین ، مافظ القرآن ، قوم کا قریشی ، نسب کا فاروقی ہے جس کا نام نامی مع لقب گرامی مولوی حکیم نور الدین بھیر دی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو دین و دنیا میں بڑا اجر دے اور صدق و صفا اور اخلاص اور محبت اور وفاداری میں میرے