مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 287 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 287

۲۸۷ ہے ؟ ہمارے گھر میں گوشت آتا ہے اس میں گھی۔زعفران - دار چینی - خشخاش - بیسن وغیرہ چیزیں ملا کر پکاتے ہیں۔وہ ایک مرکب تیار ہوتا ہے اس کو گوشت نہیں کہہ سکتے۔ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس میں گوشت بھی ہے۔بھلا انسان بکری کی طرح ساگ بھی کہاں کھا سکتا ہے ؟ مختلف واقعات (۰ار جنوری ۱۹۱۲ء) ایک مرتبہ ایک موچی میرے پاس فروخت کے لئے ایک جوتی لایا۔دور سے تو اچھی معلوم ہوتی تھی۔جب میں نے ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس میں بھراؤ معلوم ہوا۔میں نے کہا اس میں تو کھوٹ معلوم ہوتا ہے۔وہ بوڑھا موچی مجھ سے کہنے لگا کہ میاں کھوٹ نہ کریں تو روٹی کیسے کھائیں۔بھلا سچ سے کہیں روٹی ملتی ہے ؟ میں نے اس سے کہا کہ تو اتنا بوڑھا ہو گیا اب تک تجھ کو جھوٹ ہی کے ذریعہ سے روٹی لی ہے؟ (۱۰ دسمبر ۱۹۱۲ء) میں ایک مرتبہ جے پور میں تھا۔وہاں کے راجہ نے اپنے آدمیوں سے کہا۔ایک بت خرید و - بت سازوں نے یہ چالا کی کی کہ بہت سے بت بنا کر شام کے وقت لائے۔راجہ نے کہا کہ اچھا کل دیکھیں گے۔ان بتوں میں ایک ٹوٹا ہوا بت بھی بت سازوں نے شامل کر دیا تھا۔صبح کو انہوں نے کہا کہ آپ کے آدمیوں نے رات کے وقت ایک بت کا گلا کاٹ دیا ہے۔میں نے کہا کہ میں ہی ایک مسلمان یہاں ہوں مگر مجھ کو تو یہ لوگ ان بتوں کے پاس بھی نہیں جانے دیتے۔راجہ نے کہا کہ یہ لوگ بت ساز) ایسے ہی ہوتے ہیں۔ان بت سازوں کو قیمت اس بت کی دے دی۔میں نے کہا جو بت اپنا گلا کٹوا بیٹھاوہ بھلا آپ کو کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے؟