مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 192
۱۹۲ محفوظ ہیں)۔اس طرح یہ قادیانی زندگی سے پہلے کا حصہ ایک حد تک کامل کے جانے کے قابل ہو جائے گا۔ہاں مذکورہ بالا سرخیوں کے تحت میں جو کچھ دوسرے حصہ میں درج ہو گا۔اس کو اس پہلی زندگی سے بھی ایسا ہی تعلق ہے جیسا قادیانی زندگی ہے۔لیکن اس کے اندراج کے لئے دوسرا حصہ ہی بہتر مقام ہے۔یہ بات پھر یاد دلائی جاتی ہے کہ حضرت امیر المومنین کی لائف کے متعلق میں نے احتیاط کی ہے کہ جو کچھ لکھا جائے خود حضرت ہی کے الفاظ ہوں۔اپنی طرف سے کچھ نہ لکھا جائے۔اور یہ امتیاز اس کتاب کا اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہوں۔الحمد لله رب العالمين۔میں نے یہ بھی احتیاط کی ہے کہ کسی حکایت کو اپنی یادداشتوں سے (جو بطور روزنامچہ لکھی ہوئی ہیں) نقل کرتے وقت پیشانی پر تاریخ بھی لکھ دی جائے۔جس سے یہ معلوم ہو تا رہے کہ حضرت نے یہ واقعہ کس تاریخ میں بیان فرمایا تھا اور اس سے میرے اس کام کی عظمت بھی ظاہر ہوگی جو میں حضرت کے کلمات طیبات کے محفوظ کرنے میں کما ینبغی احتیاط سے کرتا رہا ہوں۔بحوله وقوته تعالی۔المرتب