مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 191 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 191

191 حضرت امیر المومنین کی خود نویسانیده سوانح عمری کا یہ پہلا حصہ ختم کرنے کے بعد میرے دل میں خیال آیا کہ آپ کے متعلق آپ ہی کے الفاظ میں اپنی نوٹ بکوں سے مندرجہ ذیل سرخیوں کے تحت میں کچھ لکھوں مثلاً ؟ دعا۔قرآن کریم کی عظمت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت و عظمت۔تعظیم لامر الله - شفقت علی خلق الله - توکل علی الله - غیرت اسلام - آپ کا خاص علم کلام - قوت ایمان- قرآن کریم کے درس کا شوق نکات قرآنی- قدر علم - قدردانی اہل کمال۔کتابوں سے محبت۔شوق کتب بینی - جفاکشی اوالوالعزمی - شجاعت- سخاوت- فراست- دیانت و امانت - محبت۔اتفاق کی قدر عربی زبان سے محبت - رعب و ہیبت۔بعض کرامات و خوارق اپنے استادوں کی عظمت - مرشدوں سے محبت - عفو و در گذر - کشوف و الهامات- مذاہب غیر پر نظر جامعیت علوم- معرکة الارء مسائل پر تسکین بخش محاکمه - طرز معاشرت وفاداخوی- گورنمنٹ کی وفاداری ہمیشہ خوش رہنا۔تجربات جو ہر شخص کے لئے کیمیا سے بڑھ کر ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔اور الحمد للہ میرے پاس آپ کے اس قدر کلمات طیبات محفوظ ہیں کہ میں اپنی طرف سے ایک حرف بھی لکھے بدوں مندرجہ بالا عنوانوں کے تحت میں بہت کچھ درج کر سکتا ہوں۔لیکن چونکہ یہ شائع ہونے والی کتاب حضرت کی لائف کا قادیان تشریف لانے سے پہلے پہلے حالات کا حصہ ہے یعنی پہلا حصہ ہے۔لمزان کورہ بالا باتوں کے متعلق دوسرے حصہ میں جو ( قادیانی زندگی سے متعلق ہو گا) درج کرنا مناسب سمجھا گیا۔اس جگہ اپنی نوٹ بکوں سے صرف وہ چند واقعات انتخاب کر کے لکھتا ہوں جو پہلی زندگی سے تاریخانہ تعلق رکھتے ہیں۔ور مسلسل سوانح عمری میں (جو حضرت نے لکھوائی ہے) مذکور نہیں ہوئے۔میری نوٹ بکوں (یادداشتوں) میں بہت سے واقعات بھی ہیں جو حضرت نے اپنے سلسلہ سوانح عمری میں لکھوا دیے ہیں۔ان کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہی نہ تھی وہ تاریخانہ واقعات جو قادیانی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسرے حصہ میں نقل ہونے کے لئے میری نوٹ بکوں میں