مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 271 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 271

۲۷۱ لڑکی پیدا ہو۔تیرہ چودہ برس کے بعد پھر وہی لڑکی متعہ میں تمہارے پاس آجائے تو کیا صورت بچنے کی ہے؟ خاموش ہی رہ گیا کوئی جواب بن نہ آیا۔(۴ار جون ۱۹۰۹ء) میں نے ایک شیعہ سے پوچھا کہ منافقوں کو قتل کرنے کا حکم تھا۔ابو بکر و عمر کو کس نے قتل کیا؟ کہنے لگا کہ جب امام مہدی آئیں گے تو حضرت ابو بکر و عمر کو پیدا کریں گے اور ماریں گے۔یہ سن کر ایک شخص نے سر پر خاک ڈالی اور شیعوں کے سامنے جا کر کہا کہ اول ابو بکر نے پھر عمر نے پھر عثمان " پھر معاویہ پھر یزید و غیر ہم نے ہم پر ظلم ہی کئے اور ہم سے یا ہمارے کسی امام سے کچھ بھی نہ ہو سکا۔اب امید تھی کہ امام مہدی کے زمانہ میں چین ملے گا لیکن وہ تو آج معلوم ہوا کہ ابو بکر و عمر پھر پیدا ہو جائیں گے وہ بھلا کا ہے کو ہمیں چین لینے دیں گے۔(۲۳) اگست ۱۹۰۸ء) میں نے شیعوں سے اکثر پوچھا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعوت سے تو حضرت ابو بکر و عمر و عثمان و زبیر و طلحہ وغیرہ اور اصحاب بدر پیدا ہوئے جو تمہارے نزدیک ظالم ، غاصب کافر مرتد تھے۔اب تم بتاؤ کہ تمہاری دعوت سے کیا ہو گا؟ ایک شیعہ نے کہا۔خیر اور تو ہوئے ہی مگر حضرت علی بھی تو پیدا ہوئے۔میں نے کہا وہ تو بلا اثر دعوت پیدائشی طور سے ہی ولی پیدا ہوئے تھے۔ان کا ذکر کیوں کرتے ہو ؟ (۲۹ نومبر ۱۹۰۹ء) مالیر کوٹلہ میں شیعوں کے ایک مجتد آئے۔وہاں خوجے شیعہ رہتے ہیں۔مجتہد صاحب نے سنا کہ یہ خوجے بوڑھے ہو گئے لیکن اکثروں کی ختنہ نہیں ہو ئیں۔مجہتد صاحب نے حکم