مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 11
درست نہیں۔ہم نے چونکہ نقل مطابق اصل کی ہے اس لئے اس لفظ کو رہنے دیا گیا ہے۔ورنہ آپ کی تعریف جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے وہی آپ کی حقیقی تعریف ہے اور ” خلیفہ المسیح" کا لقب آپ کے لئے سب القاب سے بڑا لقب اور سب سے بڑی فضیلت ہے۔الغرض آپ نے جس رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت و فرمانبرداری کی وہ اس امر کی تین دلیل ہے کہ آپ فنافی المسیح الموعود تھے۔یہی وجہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا :- دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے نمونہ پر چلیں۔مولوی صاحب پہلے راست بازوں کا ایک نمونہ ہیں۔جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ" اور فرمایا :- ) ازالہ اوہام ) چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے ہمیں بودے اگر ہر یک پُر از نور یقین بودے اللہ تعالیٰ تمام فرزندان احمدیت کو آپ سانور ایمان اور ایقان اور عرفان بخشے اور آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللهم امين خاکسار جلال الدین شمس ۱۴/ دسمبر ۱۹۶۳ء حمد