مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 10
کتابیں تھیں۔مگر نہیں ان باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔اسی طرح ہم جس قدر یہاں ہیں اپنے اپنے امراض میں مبتلا ہیں۔۔۔اور یہاں علاج کے لئے بیٹھے ہیں تو پھر ہماری کسی حرکت پر ناراض ہونا عقل مندی نہیں۔۔۔۔۔۔۔صادق مامور ایک ہی ہے جو صحیح اور مہدی ہو کر آیا ہے۔پس خدا سے مدد مانگو۔ذکر اللہ کی طرف آؤ جو فحشاء اور منکر سے بچانے والا ہے۔اس کو اسوہ بناؤ اور اس کے نمونہ پر چلو جو ایک ہی مقتدا اور مطاع اور امام ہے"۔( سورہ جمعہ کی تغییر صفحه ۲۶ ) اور اپنے ایک عربی قصیدہ میں جو "کرامات الصادقین میں شائع شدہ ہے فرماتے ہیں :۔فَوَاللَّهِ مُذْ لَا قَيْتُهُ زَادَنِي الْهُدَى وَ عَرَّفْتُ مِنْ تَفْهِيْمِ أَحْمَدَ أَحْمَدًا وَكَمْ مِنْ عُوَيْصٍ مُشْكِل غَيْرِ وَاضِحٍ آنَارَ عَلَيَّ فَصِرْتُ مِنْهُ مُسَهَدًا اللہ کی قسم جب سے مجھے ان کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے انہوں نے مجھے ہدایت میں بڑھایا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اب "احمد " کے سمجھانے سے ہی میں نے احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبہ کو شناخت کیا ہے اور کتنے ہی نهایت مشکل اور مبہم مسائل تھے جو آپ نے مجھ پر روشن اور واضح کئے اور میں آپ ہی سے ان کی حقیقت سمجھ کر بیدار ہوا۔پس ایسے تابع شخص کے متعلق جو اپنے متبوع میں فتا ہو، یہ کہنا کہ وہ اپنے متبوع سے علم اور تقویٰ میں بڑھا ہوا تھا۔حد درجہ کی جسارت ہے۔اس کتاب کے ایک حصہ پر تاریخی نام "نور دین اعظم "لکھا ہوا ہے غالبا" اس کتاب کے سن اشاعت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔لیکن حقیقت کے لحاظ سے "اعظم" کے لفظ کا استعمال