حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 8
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود م الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسول الكر غير وعلى عبادة المسيح الموعود پیش لفظ حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ رضی اللہ عنہ آف نیلا گنبد لاہور صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات و واقعات پر لکھنے کی خاکسار کو سعادت ملی ہے۔آپ 1902ء میں حضرت مسیح موعود کے مقدس ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔حضرت مسیح موعود کے پیار کی نگاہوں نے آپ کو اس قابل بنایا کہ اپنی زندگی حضور کے جذبہ عشق اور اطاعت میں بسر کی۔آپ حضرت خلیفتہ المسیح الاول اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے بھی دست راست رہے۔اس کتابچہ میں آپ کی عقیدت و محبت کی سچی کہانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 2009ء تا 2015ء کے عرصہ میں متعدد خطبات میں صحابہ حضرت مسیح موعود کے ایمان افروز واقعات بیان کئے۔آپ نے فرمایا کہ صحابہ حضرت مسیح موعود کی قربت کے باعث ان سے فیض یاب ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی رہنمائی کی اور انہیں ہدایت کی راہوں پر گامزن کیا۔صحابہ کی زندگیوں کے ایمان افروز واقعات جماعتی لٹریچر اور ان کے خاندانی ذرائع سے اکٹھا کر کے شائع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سید نا حضرت اقدس ایدہ اللہ فرماتے ہیں: کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے عشق و وفا کے نمونے دکھانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے انبیاء اور فرستادوں کا زمانہ پاتے ہیں۔یہ نمونے دکھانے کا موقع ہم میں سے بعض کے باپ دادا کو بھی ملا جنہوں نے حضرت مسیح موعود کا وقت پایا اور اپنی محبت اور عقیدت اور احترام کا اظہار براہ راست آپ سے کیا۔پھر آپ کے پیار اور شفقت سے بھی حصہ لینے والے بنے۔“