حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 73 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 73

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود اسٹیشن ماسٹر بٹالہ کا محمد موسیٰ صاحب کو خراج تحسین چند سال پہلے ہماری فیملی کے سترہ افراد بذریعہ ٹرین بٹالہ سے قادیان گئے۔خاکسار کا چھوٹا بھائی مقصود احمد ناگی حال جرمنی بھی شریک سفر تھا۔اس نے ایک ایمان افروز واقعہ بیان کیا جو درج ذیل ہے: وہ دسمبر 1990ء کو قادیان جانے کے لئے بٹالہ ریلوے سٹیشن گئے اور اسٹیشن ماسٹر سے ملے تاکہ دادا جان میاں محمد موسی کی ریل کے اجراء کی مساعی کا تذکرہ ہو۔تعارف کے بعد اس نے اسٹیشن ماسٹر کو بتایا کہ ہمارے دادا جان نے بٹالہ سے قادیان تک ریل بچھانے میں نمایاں کام کیا تھا۔بھائی نے دادا جان کی قادیان تک ریل کے اجراء کا پس منظر پیش کیا۔اسٹیشن ماسٹر اپنی کرسی سے اُٹھا اور ایک پر انار جسٹر اُٹھا لایا اور صفحے الٹانے لگا۔ایک صفحہ پر پہنچ کر اس نے کہا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں۔یہ ہے آپ کے دادا کا نام میاں محمد موسیٰ۔انہوں نے بٹالہ سے قادیان تک ریلوے لائن بچھوانے میں ریلوے احکام کی بہت مدد کی تھی۔جب ٹرین جاری ہوئی تو اس ٹرین کا گارڈ بابو ولی محمد اور ڈرائیور بابو عمر دین تھا۔بھائی مقصود احمد اور فیملی ممبران نے اجازت چاہی۔اسٹیشن ماسٹر کہنے لگا: آپ کو بغیر چائے پلائے جانے نہ دے گا۔بھائی صاحب نے جواب دیا: ٹرین کا وقت ہو رہا ہے ہمیں جانے دیں ایسا نہ ہو کہیں ٹرین چھوٹ جائے۔اسٹیشن ماسٹر نے کہا: میری اجازت کے بغیر ٹرین اسٹیشن سے روانہ نہیں ہو سکتی۔پھر اس نے چائے کے ساتھ کیک اور بسکٹ منگوائے اور بہت خاطر تواضع کی جس کو ہم سب ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ہم روانہ ہونے لگے تو اس نے موسیٰ صاحب کو پھر خراج تحسین پیش کیا۔73