حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 74 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 74

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود اسٹیشن ماسٹر نے ہمارے لئے ٹرین میں ایک ڈبہ مختص کر وا دیا۔اس کے حکم پر ہمارا سامان اسٹیشن کے ملازمین نے ٹرین میں رکھا۔ٹرین میں بہت رش تھا اور اس کے ان اقدام کی وجہ سے وہ سب خیریت سے بغیر کسی تکلیف کے قادیان پہنچ گئے۔یہ حسن سلوک سب شریک سفر افرادِ خاندان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔اس اسٹیشن ماسٹر کو سلام جس نے جناب محمد موسیٰ صاحب کی کاوشوں کو سراہا۔74 1