حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 72
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت مصلح موعودؓ کا امر تسر قادیان ریل کا افتتاح خلافت ثانیہ کے پندرویں سال کے باب میں تاریخ احمدیت میں افتتاح کے نظارے کو محفوظ کیا گیا ہے۔اس کا آنکھوں دیکھا حال ذیل میں پیش خدمت ہے۔مورخ تاریخ احمدیت مولانا دوست محمد صاحب شاہد تحریر کرتے ہیں: 19 دسمبر 1928ء کو امر تسر قادیان ریلوے کے افتتاح کا اعلان کیا گیا۔اس کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور بہت سے احباب جماعت 3 بجے امر تسر اسٹیشن پہنچ گئے۔لاہور گجرانوالہ اور بعض دور دراز مقامات سے لوگ چلے آئے۔ریلوے احکام کو زائد ڈبے لگانے پڑے۔گاڑی کے پاس آذان کہی گئی اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ایک بڑے مجمع کو ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں۔حضور نے احباب کو مصافحہ کا شرف بھی بخشا۔حضور گاڑی کے دروازے میں کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ” دوست دعا کریں اللہ تعالی ریل کا قادیان میں آنا مبارک کرے۔“ آپ نے توجہ اور الحاج سے دعا کرائی۔پھر احباب گاڑی میں سوار ہوئے۔گاڑی 3 بج کر 42 منٹ پر اللہ اکبر اور غلام احمد کی جے کے نعروں کے ساتھ حرکت میں آئی۔گاڑی کے تمام ڈبے بھر چکے تھے۔بٹالہ اسٹیشن پر لوگوں کا جم غفیر تھا۔مزید لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش نہ تھی۔گاڑی اپنے وقت پر 6 بجے شام قادیان پہنچی۔سٹیشن جھنڈیوں اور گملوں سے سجایا گیا تھا۔پھر نعرے بلند ہوئے۔اس یاد گار سفر پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے علاوہ حضرت مرزا بشیر احمد ، حضرت مرزا شریف احمد اور خاندانِ حضرت مسیح موعود اور جماعت کے دوسرے سر کر دہ دوست احباب شامل تھے۔98 98 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 5 صفحہ 90 تا 92، مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیں امر تسر