حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 49
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود مالی قربانیوں میں پیش پیش لاہور کے احمد کی خاندان حضرت مسیح موعود کے زمانے میں لاہور میں چند احمدی خاندان تھے جنہوں نے اپنی حیثیت سے زائد مالی قربانیاں کیں۔مندرجہ ذیل لاہور کے خاندان پیش پیش تھے۔44 حضرت میاں چراغ دین صاحب حضرت حکیم محمد حسین قریشی صاحب حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب رض ان خاندانوں کے بزرگ تو وفات پاچکے ہیں اور ان کی اولادیں زیادہ تر انگلینڈ، جرمنی، کینیڈا اور امریکہ میں آباد ہیں۔ان کو جماعت کے مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب کی فیملی کی اولادوں کو اگر جمع کیا جائے تو کم و بیش پانچ صد ہوں گے۔حضرت مسیح موعود تمام احمدیوں کو دعا دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔با برگ و بار ہو ویں اِک سے ہزار ہو دیں۔45% 44 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب, صفحہ 416، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[حاشیہ 38] 45 در ثمین اردو مؤلفه حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود، بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ ، صفحہ 38، ناشر نظارت اشاعت ربوہ پاکستان ، ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ۔