حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 79 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 79

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود اُسے پہلی قیمت پر ایک روپیہ زیادہ آفر (Offer) کیا تو وہ سارے سائیکلوں کا سودا کرنے پر تیار ہو گیا۔سائیکل کی قیمت پہلے پچانوے روپے تھی تو وہ ایک سو بیس روپے ہو گئی تھی۔لیکن وہ چھیانوے روپے پر سودا کرنے پر راضی ہو گیا۔لیکن ابھی وہ بیچ نامہ تحریر کر ہی رہا تھا کہ اسے بھی اطلاع مل گئی اور اس نے سودا کرنے سے انکار کر دیا۔اگر ڈا کیا وہاں ایک منٹ بعد آتا تو آج مجھے پندرہ ہیں ہزار روپیہ کا فائدہ ہو جاتا۔اب یہ واقفیت اُنہیں اس چھوٹے کام کی وجہ سے ہی ہوئی جو اُنہوں نے شروع کیا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس میں ترقی دے دی اور اب ان کی اولاد میں بھی بہت سے اچھے کمانے والے پیدا ہو گئے ہیں۔پس تجارت کی وجہ سے شروع شروع میں اگر چہ دقت ہوتی ہے لیکن بالآخر انسان ترقی کر جاتا ہے۔ہماری جماعت کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔اس وقت جو لوگ لاکھ پتی ہیں اُن میں سے اکثر چھوٹی چھوٹی تجارتوں سے ہی ترقی کر کے اس حالت تک پہنچے ہیں۔105 106 05 1 خطبات محمود مؤلّفہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی، جلد نمبر 37، صفحہ 11 ، ناشر فضل عمر فاونڈیشن، مطبع ضیاء الاسلام پر لیں چناب نگر (ربوہ) پاکستان 106 روزنامه الفضل ربوہ 28 جنوری 1956ء 79