حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 76 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 76

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 12 مارچ 1944ء کو مغرب اور عشاء کے بعد مجلس عرفان بر مکان شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور فرمایا: ” میں نے دعا کے طور پر 2 مارچ کو مندرجہ ذیل شعر کہا اور اتم طاہر نے 5 مارچ 1944ء کو وفات پائی۔99 اک طرف تقدیر مبرم اک طرف عرض دعا فضل کا پلڑا جھکا دے اے میرے مشکل کشا لاہور میں نئی مسجد کے لئے خلیفتہ المسیح الثانی کی تلقین لاہور میں نئی مسجد کی ضرورت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود، خلیفہ المسیح الثانی نے 29 ستمبر 1950ء کو لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران مندرجہ ذیل الفاظ میں تلقین کی: و میاں موسیٰ صاحب کا خاندان ہی اگر اس میں دلچسپی لے تو وہ بہت کچھ مدد دے سکتا ہے۔میاں موسیٰ صاحب کو زمینیں خرید کر بیچنے کا شوق تھا میں سمجھتا ہوں ان کے بچوں میں بھی کسی حد تک یہ مادہ ضرور ہو گا۔پس کوشش کر کے اڑھائی تین کنال زمین مسجد کے لئے خرید لو۔اس طرح چند سال کی ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔پھر اور ضرورت محسوس ہو گی تو اللہ تعالیٰ اور سامان پیدا کر دے گا۔اگر نئے آدمی آجائیں اور ہماری آمدنی بھی بڑھ جائے تو ہر پانچویں یا دسویں سال اگر ایک نئی مسجد بنا لی جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔لوگوں کے چار چار بچے ہوتے ہیں تو وہ چاروں کے لئے الگ الگ گھر بناتے ہیں۔اگر ایک گھر وہ خدا تعالیٰ کے لئے بھی بنا دیا کریں تو اس میں کون سی مشکل ہے۔100 101 کلام محمود مولف حضرت خلیفة المسیح الثانی، (2008) صفحہ 373، ناشر نظارت نشر و اشاعت قادیان انڈیا، طبع پرنٹ ویل امر تر 100 خطبات محمود مؤلفہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی، جلد نمبر 31، صفحہ 188 تا189، ناشر فضل عمر فاونڈیشن، مطبع ضیاء الاسلام پرلیں چناب نگر (ربوہ) پاکستان 101 روزنامه الفضل ربوہ 12 اکتوبر 1950ء 76