حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 77
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود اک سے ہزار ہوویں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے 6 جنوری 1956ء کور تن باغ لاہور میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔آپ نے احباب جماعت احمدیہ کو مختلف پیشے خاص طور پر کاروبار کا پیشہ اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ کے دوران آپ نے میاں محمد موسیٰ اور ان کے خاندان کا ان الفاظ میں ذکر کیا: نیلا گنبد کو ہی لے لو اس وقت اس علاقہ میں بہت سے احمدی آباد ہیں لیکن کسی زمانہ میں یہاں میاں محمد موسیٰ صاحب اکیلے آئے تھے۔اب اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد میں ہی اتنی برکت دی ہے کہ ان کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے اور پھر انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر لی ہے۔اسی طرح منشی محبوب عالم صاحب ان کے کلرک تھے۔ان کا خاندان بھی احمدی ہو گیا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ان دونوں کی اولاد اتنی ہے کہ اس کی تعداد لاہور کی پرانی جماعت کی تعداد سے زیادہ ہے۔تو یاد رکھو! کہ نہ صرف اللہ تعالیٰ مومنوں کی کوششوں کو ضائع نہیں کرتا بلکہ وہ ان کی اولا دوں کو بھی بڑھاتا ہے۔پس تم اپنے آپ کو سلسلہ کے لئے مفید وجو د بناؤ اور ایسا مفید وجود بناؤ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دوستوں، رشتہ داروں اور ملنے والوں کو ایک سے ہزار کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا فرمائی تھی کہ : اک سے ہزار ہو دیں " 102" یہ دعا آپ کی صرف جسمانی اولاد کے متعلق نہیں ہوسکتی کیونکہ جسمانی اولاد ایک سے ہزار بہت کم ہوتی ہے۔ایک سے ہزار روحانی اولاد ہوتی ہے۔سو یہ دعا تمہارے لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ تم ایک سے ہزار ہو جاؤ۔لیکن جس طرح لاہور کی جماعت کے سر کردہ احباب کام کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں تو وہ ایک سے دو بھی نہیں ہو سکتے۔اگر تم ایک سے ہزار ہوتے تو اس وقت لاہور میں جماعت احمدیہ کی تعداد پندرہ 102 در ثمین اردو مؤلفہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود، بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ، صفحہ 38، ناشر نظارت اشاعت ربوہ پاکستان، ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ۔77