حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 75
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا حضرت ام طاہر کے لئے دعا کا کہنا میاں محمد یحیی صاحب نے یہ بھی روایت کی: حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ حرم سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سر گنگا رام ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں۔آپ بہت تکلیف میں تھیں۔حضور ان کی عیادت کے لئے قادیان سے لاہور تشریف لائے۔جماعت احمدیہ لاہور کے احباب کثیر تعداد میں جمع تھے۔حضور نے حاجی محمد موسیٰ صاحب کے بارے میں استفسار کیا کہ موسیٰ صاحب کہاں ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے پہلے وہ نیلا گنبد سے گھر جاتے ہوئے سائیکل سے گر پڑے تھے اور گھٹنوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب اُٹھ نہیں سکتے بستر پر ہی لیٹے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں تک نہیں آسکے۔حضور نے کہا: موسیٰ صاحب کو اتم طاہر کے لئے دعا کا کہنا تھا۔حضور ہسپتال جانے کی بجائے خادموں کے ہمراہ ایک قافلہ کی صورت ہمارے آبائی گھر فلیمنگ روڈ پہنچ گئے۔میرے والد میاں محمد یکی صاحب قافلے کے آگے آگے سائیکل پر رہنمائی کر رہے تھے۔حضور گھر کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر آگئے جہاں میاں محمد موسیٰ صاحب بسترے پر لیٹے ہوئے تھے۔حضرت صاحب کو اچانک دیکھ کر وہ تعظیماً کھڑے ہو گئے۔حضرت صاحب نے لیٹے رہنے کی ہدایت کی اور کہا: موسیٰ صاحب ہم جانتے ہیں آپ سائیکلوں والے ہیں اب اس عمر میں سائیکل کی سواری چھوڑ دیں۔اتم طاہر علیل ہیں ان کے لئے دعائیں کریں وہ ہم سب کی دعاؤں کی مستحق ہیں۔اس کے بعد حضور جلدی جلدی گھر کی سیڑھیاں اترے اور قافلہ سر گنگا رام ہسپتال روانہ ہو گیا۔میاں محمد موسیٰ صاحب نے اس کے بعد وفات تک سائیکل نہ چلا کر اپنے آقا کے حکم پر سر تسلیم خم کیا۔اسی ضمن میں والد صاحب روایت کرتے ہیں: