حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 61 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 61

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود کوئی قبر کسی کے لئے مخصوص نہیں کی جاسکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے :80 مَا تَدْرِي نَفْسٍ بِأَيِّ أَرْضِ تَمُوتُ (کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ کس زمین میں وہ مرے گا)۔میاں محمد موسیٰ خاموش ہو گئے۔دوسال بعد حضرت مسیح موعود وفات پاگئے۔میاں موسیٰ نے بتایا کہ جس قبر کی انہوں نے نشاندہی کی تھی یہ وہی قبر ہے جو اپنے لئے چاہی تھی۔اب حضرت مسیح موعود کا جسد اطہر اس میں مدفون ہے۔81 82 دراصل یہ وہی قبر تھی جو حضور کو کشف میں چاندی کی طرح چپکتی دکھائی گئی تھی قبر چاندی سے زیادہ چمک رہی تھی۔قبر کی ساری زمین چاندی کی بنی ہوئی تھی۔اس کا ذکر حضور نے رسالہ الوصیت میں کیا تھا۔83 بعد میں اس قبرستان کے نقشہ میں حضرت میر ناصر نواب نے ترمیم کی تھی اور سڑکیں وغیرہ بنائی تھیں۔حضور نے موسیٰ صاحب کو بتایا کہ انہیں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جو شخص اس قبرستان میں دفن ہو گا وہ جنت میں جائے گا۔یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے جو اس کے باہر دفن ہو وہ بھی جنت میں جائے مگر اس میں دفن ہونے والا ضرور بہشتی ہو گا۔" 84" میاں محمد موسیٰ صاحب اور ان کی پہلی دو بیویاں بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں۔80 القرآن۔لقمان 35 81 روزنامه الفضل ربوہ، 18 جنوری 1964 82 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، حضرت ڈپٹی محمد شریف“، صفحہ 207 تا208، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔83 رساله الوصیت، مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی (1905)، اسلام انٹر نیشنل پبلیکیشن لمیٹد، صفحہ 22 94 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 308، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 8] 61