حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 83 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 83

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود مسجد دہلی دروازہ لاہور مسجد دہلی دروازہ لاہور کی تعمیر میں ایک بڑی رقم پیش کی۔ابتدا میں یہی مسجد جماعت احمد یہ لاہور کی ہوا کرتی تھی۔احمدی احباب لاہور نے اس کی تعمیر میں بھر پور حصہ لیا تھا۔حضرت محمد حسین قریشی تعمیر کے کام کے انچارج تھے۔شیخ عبد الرحمن صاحب سیکریٹری اور حاجی محمد موسیٰ اس منصوبہ کے نگران مقرر ہوئے تھے۔میاں موسیٰ صاحب نے مسجد کے تمام نقشے بنائے تھے۔وہ اس بات کی کڑی نگرانی کرتے تھے کہ عمارت نقشہ کے مطابق بن رہی ہے یا نہیں۔109 خاکسار کے بچپن کے وقت مسجد دہلی دروازہ جمعہ کے روز اتنی بھر جاتی تھی کہ لوگ ساتھ والی گلی میں نماز ادا کرتے تھے۔109 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب, صفحه 157، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔83