حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 82
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود عمیر مساجد میں حصہ لینا جو کوئی اللہ کی خاطر مسجد تعمیر کرتا ہے تو خدا تعالیٰ جنت میں اس کے لئے اسی طرح کا گھر بنائے گا۔“ (جامع الترمذی 319) حضرت محمد موسیٰ صاحب مساجد کی تعمیر میں شوق سے حصہ لیتے۔مسجد خواہ احمدیوں کی ہو یا غیر احمدیوں کی اس کی تعمیر میں استطاعت سے بڑھ کر حصہ ڈالتے۔( ان کے مد نظر یہ قرآنی حکم ہو گا۔”کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضہ حسنہ دے پس وہ اسے اس کے لئے بڑھا دے اور اس کے لئے ایک بڑی عزت والا اجر بھی ہے۔“ ( قرآن۔الحدید :12 108 جن مساجد کی تعمیر کا خاکسار کو علم ہوا کہ ان میں دادا جان میاں محمد موسیٰ نے گرانقدر مالی قربانی کی تھی وہ درج ذیل ہیں۔مسجد تقی پور چھاپہ اپنے گاؤں تقی پور چھاپہ کی مسجد تعمیر کروائی اور امام مسجد وہاں رکھوایا اور اس کے کھانے پینے کا خاطر خواہ بند وبست کیا۔مسجد فلیمنگ روڈ لاہور ہمارے آبائی گھر فلیمنگ روڈ کے متصلہ غیر احمدیوں کی مسجد کی تمام اینٹوں کا خرچہ اُٹھایا۔محلے کے لوگ حجت تمام کرنے آپ کے پاس مسجد کے چندہ کے لئے آئے۔ان کا خیال تھا کہ اب یہ شخص مرزائی ہو گیا ہے اور اُن کی مسجد کے لئے چندہ نہ دے گا۔108 قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ حضرت میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود کی کتاب کے پہلے ایڈیشن کا حصہ نہ تھیں۔