حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 78 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 78

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود لاکھ ہوتی۔اس وقت لاہور کی کل آبادی دس لاکھ ہے۔گویا اگر جماعت کی تعداد ایک سے ہزار کی صورت میں ترقی کرتی تو وہ لاہور کی موجودہ تعداد سے ڈیوڑھی ہوتی۔103، 104 خلیفۃ المسیح الثانی کا میاں محمد موسیٰ کے لئے اظہار محبت حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 6 جنوری 1956ء کو بمقام رتن باغ لاہور خطبہ جمعہ کے دوران جماعت احمدیہ کو تجارت کی طرف توجہ دلائی۔اس خطبہ میں میاں محمد موسیٰ اور ان کے خاندان کی خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوةُ وَ السَّلام سے محبت کا اظہار ملاحظہ کریں: مجھے یاد ہے حضرت نانا جان (میر ناصر نواب خسر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة و السلام) کو میاں محمد موسیٰ صاحب سے بہت محبت تھی۔آپ جب بھی لاہور تشریف لاتے اُنہی کے ہاں ٹھہرتے۔ایک دفعہ آپ لاہور تشریف لائے تو میں بھی ساتھ تھا۔آپ میاں موسیٰ صاحب کے مکان پر ہی ٹھہرے۔وہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ یکدم باہر نکلے۔چٹھی رساں آیا تھا اور اس نے ایک تار انہیں دی تھی۔وہ پھر اندر آئے اور نانا جان سے کہنے لگے نانا جان ! مجھے پانچ منٹ کی اجازت دیں میں نے ایک ضروری کام کرنا ہے۔چنانچہ انہوں نے سائیکل لیا اور جلدی سے باہر چلے گئے۔تھوڑی دیر کے بعد واپس آئے تو سانس پھولا ہوا تھا اور جسم پسینہ سے شرابور تھا۔آتے ہی کہنے لگے نانا جان ! ایک منٹ کی دیر کی وجہ سے پندرہ بیس ہزار روپیہ ہاتھ سے نکل گیا۔آپ نے دریافت فرمایا میاں صاحب ! یہ کیسے ؟ تو میاں صاحب نے بتایا کہ فلاں سائیکل کی قیمت یکدم بڑھ گئی تھی۔مجھے تار کے ذریعہ اس کی اطلاع ملی۔تار مجھے دوسرے سائیکل کے تاجروں سے پہلے مل جاتا ہے۔میں نے خیال کیا کہ انہیں اطلاع ملنے سے پہلے پہلے میں ان میں سے کسی کے پاس چلا جاؤں اور اُس سے سارے سائیکلوں کا سودا کر لوں۔چنانچہ میں فورآ سائیکل لے کر ایک تاجر کے پاس گیا اور 103 خطبات محمود مؤلّفہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی، جلد نمبر 37، صفحہ 7 ، ناشر فضل عمر فاونڈیشن، مطبع ضیاء الا سلام پرلیں چناب نگر (ربوہ) پاکستان 104 روزنامه الفضل ربوہ 28 جنوری 1956ء 78