حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 50
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت سیدہ مبارکہ بیگم صاحبہ کے نکاح میں شمولیت حضرت سیدہ مبار که بیگم دختر نیک اختر حضرت اقدس مسیح موعود کا نکاح 17 فروری 1908ء حضرت نواب محمد علی خان صاحب "رئیس مالیر کوٹلہ 46 کے ساتھ مسجد اقصیٰ قادیان میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے پڑھا۔نکاح کی مبارک تقریب میں شمولیت کے لئے لاہور سے مندرجہ ذیل احباب مدعو کئے گئے۔ان احباب نے قادیان جا کر اس تقریب میں شرکت کی۔1۔میاں چراغدین صاحب رض رض 2۔ڈاکٹر حکیم نور محمد صاحب 3۔حکیم محمد حسین صاحب قریشی 4۔بابو غلام محمد صاحب 5۔میاں محمد موسیٰ صاحب 6۔شیخ رحمت اللہ صاحب رض 7۔خواجہ کمال الدین صاحب رض 8۔خلیفہ رجب الدین صاحب حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب آف لاہور ان خوش قسمت احباب میں شامل تھے جو اس مبارک تقریب سعید میں شامل ہوئے۔48,47 مالیر کوٹلہ انڈیا کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔47 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 2 صفحہ 516 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیں امر تسر 48 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 312، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 9]