حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 42
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود جمعہ کے لئے با قاعدگی سے قادیان جانا حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب جب بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے تو ان کا قادیان کے علاوہ کہیں اور دل نہ لگتا تھا۔آپ لاہور سے ہر جمعہ کی صبح قادیان کے لئے روانہ ہو جاتے 32 تا کہ اپنے آقا امام الزمان کے اقتداء میں جمعہ اور دوسری نمازیں ادا کر سکیں۔بعض دفعہ تو جمعہ کی رات کو ہی واپسی ہو جاتی لیکن عام طور پر ہفتہ یا اتوار کو واپس آتے۔اس وقت تک لاہور واپس نہ جاتے جب تک حضرت مسیح موعود آپ کو واپس جانے کی اجازت نہ دے دیتے۔حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اصحاب احمد کے تذکرہ میں میاں محمد موسیٰ کی حضرت مسیح موعود کے ساتھ محبت کے بارے میں اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 4 مئی 2012ء میں فرماتے ہیں: ”پھر حاجی محمد موسیٰ صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس زمانے میں میرا کئی سال تک یہ دستورالعمل رہا کہ نیا سٹیشن (سٹیشن کا نام) پر ایک جمعدار کے پاس ایک بائیسکل ٹھوس ٹائروں والا رکھا ہوا تھا۔33 جمعہ کے روز میں لاہور سے بٹالہ تک گاڑی پر جاتا 34 اور وہاں سے سائیکل پر سوار ہو کر قادیان جاتا اور جمعہ کی نماز کے بعد واپس سائیکل پر بٹالہ آجاتا۔یہاں سے گاڑی پر سوار ہو کر لاہور آ جاتا۔35 32 بٹالہ سے قادیان یک طرفہ تقریباً 11 میل اور دو طرفہ 22 میل کا سفر تھا۔33 وہ بائیسکل جس کے ٹائروں میں ہو ا کی بجائے ربڑ چڑھا ہو اتھا۔34 24 گھر سے لاہور اسٹیشن بھی سائیکل پر جاتے اور سائیکل لاہور اسٹیشن پر سائیکل سٹینڈ پر رکھتے۔ناقل 35 تذکرہ اصحاب احمد خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی 4 مئی 2012ء، "روایت حاجی میاں محمد موسیٰ صفحہ 275، خطبات مسرور 2012، نظارت اشاعت ربوہ پاکستان