حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 24 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 24

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود عائلی زندگی میاں محمد موسیٰ صاحب نے تین شادیاں کیں۔آپ کی پہلی شادی 1893ء میں ہوئی۔پہلی اہلیہ کے بطن سے صرف ایک لڑکا میاں محمد حسین دسمبر 1894ء کو پید اہو ا۔میاں محمد موسیٰ اور اُن کے اہل خانہ نے 1902ء میں حضرت مسیح موعود کی بیعت کی تھی۔آپ کے سب سے بڑے صاحبزادے میاں محمد حسین صاحب نے گھر والوں کے ساتھ 1905ء میں قادیان جاکر حضرت مسیح موعود کی دستی بیعت کا بھی شرف حاصل کیا اور ہمیشہ ہمیش کے لئے حضور کی غلامی میں آگئے 65۔دوسری شادی ایک بیوہ سے کی جس کی کافی عرصہ سے وہ مالی کفالت کر رہے تھے۔احباب جماعت کے مشورہ کے بعد ان سے شادی کی۔وہ موصیہ تھیں۔انہوں نے 1912ء میں حج کرنے کی سعادت حاصل کی۔7 وہ شادی کے بعد کئی سال تک زندہ رہیں لیکن ان میں سے کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی۔حضرت مسیح موعود سے باقاعدہ اجازت لے کر میاں محمد موسیٰ نے تیسری شادی 1902ء میں ہماری دادی جان رحمت بی بی صاحبہ سے کی۔آپ نے اس شادی کے لئے دعا کی۔رحمت بی بی صاحبہ کا ولادت کا سن 1875 ء ہے اور وہ 1904ء میں بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئیں۔ان کے بارے میں لاہور تاریخ احمدیت میں یہ لکھا ہے: چند بار آمد ورفت ہو جانے کی وجہ سے میں نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ میرا ارادہ ایک اور نکاح کرنے کا ہے۔ابھی میں یہ کہنا ہی چاہتا تھا کہ حضور دعا فرمائیں کہ حضور نے فور آفرمایا: 6 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ” حاجی میاں محمد موسیٰ“، صفحہ 306، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 3] تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد ، " حاجی محمد موسیٰ“، جلد 9، صفحہ 543 تا545، مطبوعہ (2007) ، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پریس امر تسر اخبار بدر قادیان دارلامان 28 مارچ 1912ء صفحہ 2 کالم 1 24 لله