حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 23 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 23

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود غرب سے پہلے گھر لوٹنے کی تلقین کرتی تھیں۔اگر کسی کو دیر ہو جاتی تو بے چین ہو جاتی تھیں اور سیڑھیوں میں کھڑی ہو کر انتظار کرتیں۔محمد موسیٰ صاحب کو حکمت سے لگاؤ تھا۔بڑی محنت سے دیسی دوائیاں بناتے اور دوستوں اور ملنے والوں کو فی سبیل اللہ بانٹ دیتے۔ایک ہندو دوست کو جو گوشت کھانے کا سخت مخالف تھا گائے کی ہڈیوں کی یخنی بوتلوں میں بند کر کے دوائی کے طور پر دی۔خدا تعالیٰ نے اسے شفا دے دی۔حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب کے بڑے بیٹے حضرت میاں عبد المجید صاحب صحابی حضرت مسیح موعود نے بھی سائیکلوں کے کاروبار کے علاوہ حکمت کو ایک لمبے عرصہ تک فی سبیل اللہ جاری رکھا۔وہ کہتے تھے کہ ان کی حکمت میں اس وقت تک اثر رہے گا جب تک مفت دوائیاں دیتے رہیں گے۔اس نیک کام کی وجہ سے انہیں تبلیغ کے مواقع ملتے تھے۔ان کی دکان پر ہر وقت کوئی نہ کوئی مریض دوائی لینے کی غرض سے آیا ہو تا تھا۔دور دراز سے لوگ آتے اور دکان کھلنے سے پہلے باہر بیٹھے انتظار کرتے رہتے۔حضرت میاں عبدالمجید صاحب کی اولاد میں سے میرے بڑے برادر نسبتی میاں عبدالروف صاحب ( حال لندن) نے بھی فی سبیل اللہ حکمت کے کام کو ایک عرصہ تک جاری رکھا۔23 23