لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 61 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 61

تدبیر اور دعاؤں کے نتیجہ میں یہی ابتلاء احمدیت کی غیر معمولی وسعت کا پیش خیمہ بنا۔ابتلاؤں کے اس سال میں جماعت کے چندوں میں بھی بہت اضافہ ہوا اور اسی سال پاکستان میں ہزاروں گھرانوں کو آغوش احمدیت میں آنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔اس ضمن میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: ستمبر 1974ء کے بعد بعض علاقوں میں اللہ تعالیٰ نے ایسی رو چلائی کہ وہاں (یعنی پاکستان میں ) ہزاروں گھرانے احمدی ہو چکے ہیں اور جو احمدی ہوئے ہیں وہ دن بدن ایمان و اخلاص میں پختہ ہوتے چلے جارہے ہیں۔" اور چندوں کے اضافے کے بارہ میں فرمایا: 66 ”دنیامان ہی نہیں سکتی کہ 1974ء کے سال کا چندہ اس پہلے امن کے سال کے مقابلہ میں سات لاکھ روپے زیادہ تھا۔“ 1974ء میں جو دکھ معاندین کی طرف سے جماعت کو پہنچے وہ بلحاظ کمیت و کیفیت غیر معمولی تھے۔حضور نے ان حالات میں ایک طرف تو جماعت کو اپنے ایک پیغام میں یہ نصیحت فرمائی کہ: ” دوست دریافت کرتے ہیں کہ ان حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے میر اجواب ہے کہ قرآن کریم کے اس حکم پر عمل کرو کہ استَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ 61