لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 42
اس موقع پر آپ سب کے لئے میر اپیغام خلافت سے محبت و وابستگی اور کامل وفا کے ساتھ اس کی اطاعت سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ یہ آپ کی دینی تربیت ، ترقی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق بڑھانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔اس کو آپ نے ہر صورت میں قائم رکھنا ہے۔خلافت کے قیام کے ساتھ جو شرائط اللہ تعالیٰ نے لگائی ہیں ان کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا آپ کی اصل ذمہ داری ہے۔آپ اس ذمہ داری کو نبھائیں گی تو خلافت کا وعدہ ہمیشہ چلتا رہے گا اور یہ انعام آپ کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو دائماً ملتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ العزیز۔خلافت کی نعمت کا حقدار بنانے والی ان ذمہ داریوں کا تعلق نیک اعمال بجا لانے، صرف اور صرف خدا کی عبادت کرنے ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہر انے اور اس کی ناشکری نہ کرنے سے ہے۔اس کے لئے آپ کو مائیں ہونے کی حیثیت میں اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر آپ نے اپنے ہاتھوں انہیں پروان چڑھایا اور ان کے دلوں میں اعمال صالحہ کے بیج بوئے اور ان میں نیکیوں کی آبیاری کی طرف توجہ دی تو انشاء اللہ آپ کی آئندہ نسلوں میں سے ایسے پاک نفس لوگوں کے لئے خلافت کا یہ سلسلہ ہمیشہ قیامت تک جاری رہے گا اور اس کا سہر ایقین لجنہ اماءاللہ کے سر پہ ہو گا۔کیونکہ آپ کے ہاتھوں سے وہ بچے پل کر جوان ہوں گے جنہوں نے اپنے نیک نمونوں سے دنیا کی تقدیریں بدلنی ہیں۔پس تربیت کا بہت بڑا 42