لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 43
کام ہے جو آپ نے اپنے لئے اور اپنی آئندہ نسلوں کے لئے کرنا ہے۔اس لحاظ سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اگر آپ اپنی ان ذمہ داریوں کو حقیقی طور پر سمجھتی ہیں اور ان کو ادا کرتی ہیں تو آپ اپنی خوش قسمتی پر ناز کر سکتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور محبت کے ساتھ آپ کو اتنے اہم کام کے قابل سمجھتے ہوئے اس کی توفیق آپ کو دی ہے۔پس میں آپ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار بندیاں بنتے ہوئے تربیت اولاد جیسے اہم فریضہ کی طرف مکمل توجہ دیں گی۔اس کے لئے خدا تعالیٰ سے دعائیں بھی کریں، اور اسی پر توکل کریں۔خدا کے ساتھ کبھی کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں تا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی مورد رہتے ہوئے خلافت کی برکت سے متمتع ہوتی رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔سب لجنہ وناصرات ، بہنوں اور بچیوں کو میری طرف سے محبت بھر اسلام پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہمیشہ اس کے پیار کی نظریں آپ پر پڑتی رہیں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 43