لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 38 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 38

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 18۔10۔2007 ممبرات مجلس شوری الجنہ اماءاللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان کے خط سے پتہ چلا ہے کہ لجنہ پاکستان اپنی مجلس شوریٰ منعقد کر رہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس مجلس شوریٰ کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور جس مقصد کے لئے آپ یہاں اکٹھی ہوئی ہیں اس کا حق ادا کرنے والی بنیں۔آمین اس موقع پر تمام نمائندگان شوری کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ کو بحثیت ممبر مجلس شوریٰ جو اعزاز ملا ہے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔اس کو کوئی معمولی چیز نہ سمجھیں۔آپ ایک انتہائی مقدس ادارے کی نمائندہ بن کر یہاں آئی ہیں تاکہ لجنہ 38