لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 9

وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نص أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مبينا د نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَانتُمْ أَذِلَّه امام جماعت احمدید نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 2004 مکرمہ صدر صاحبه لجنہ اماءاللہ جرمنی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ نے لجنہ اور ناصرات کے نیشنل اجتماع کے لئے پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔میں نے جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کے جلسہ پر لجنہ اماءاللہ سے خطاب کرتے ہوئے احمدی خواتین کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی تلقین کی تھی اور بتایا تھا کہ احمدی عورت جس نے حضرت اقدس مسیح موعود کی بیعت اس لئے کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو دنیا کی ناپاکیوں سے بچائے اور انجام بخیر کی طرف قدم بڑھائے اسے اس معاشرے میں بہت پھونک پھونک کر قدم اٹھانا ہو گا۔اپنے لباس کا خیال رکھنا ہو گا اور اپنے پر دے کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔اپنے فروج کی حفاظت کرنی ہو گی۔ان راستوں سے ہمیشہ بچنا ہے جہاں ا۔شیطان کے حملوں کا خطرہ ہے۔پس آپ کو بھی میرا یہی پیغام ہے کہ آپ نے اور آپ کی نسلوں نے ایمان میں ترقی کرنی ہے۔ایسے راستے اختیار کریں جو زیادہ سے زیادہ خداتعالی کی طرف لے جانے والے ہوں۔آپ ذاکرات بننے کی کوشش کریں۔9