لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 174
اپنا دینی معیار کس قدر بلند کرنے کی ضرورت ہے۔کس قدر عملی اصلاح کی ضرورت ہے۔کس قدر نیک نمونے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ایک احمدی عورت کو تو لوگ دوسری عورتوں کی نسبت زیادہ دینی تعلیمات پر کار بند دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ میں سے زیادہ تر خو دیا ان کے والدین احمدیت کی وجہ سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔آپ کو اپنے ملک کی مذہبی پابندیوں سے نجات دلانے کے لئے یہاں رہنے کا حق دیا گیا ہے۔اگر آپ نے اپنی دینی تعلیمات پر عمل چھوڑ دیا تو اس طرح آپ اپنے آپ کو بھی دھوکہ دے رہی ہوں گی اور حکومت کو بھی۔اس لئے احمدیت جس نے آپ کو دنیوی سہولیات والی زندگی دی اس کی تعلیمات پر عمل کرنا آپ کے لئے ضروری ہے۔آپ کو اپنا دینی علم بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اگر کوئی آپ کے عقائد کے بارہ میں سوال کرے تو آپ اس کو جواب دے سکیں۔مثلاً یورپ میں پردے پر بہت اعتراضات اٹھتے ہیں۔آپ انہیں اپنے عمل سے اور دلیل سے سمجھائیں کہ یہ پردہ کسی جبر کی وجہ سے نہیں ہے۔عورت میں جو فطری طور پر حیا پائی جاتی ہے اور ہمارا جو مذہب سے لگاؤ ہے وہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم پر دہ کریں۔پھر یہ بات بھی روز مرہ کے مشاہدہ میں آتی ہے جو عورتیں اپنے پر دے اور لباس کا خیال رکھتی ہیں وہ عبادات اور دیگر دینی تعلیمات کی بھی پابندی کرتی ہیں۔وہ ہر پہلو سے اپنی اصلاح کی کوشش کرتی ہیں اور بچوں کی تربیت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔وہ نماز روزہ کی پابند اور جماعتی چندوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہیں۔انہیں 174