لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 150 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 150

نیز فرمایا: نمازیں پڑھو اور تو بہ کرتے رہو۔جب یہ حالت ہو گی تو اللہ تعالیٰ حفاظت کرے گا اور اگر سارے گھر میں ایک شخص بھی ایسا ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس کے باعث سے دوسروں کی بھی حفاظت کرے گا۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 68) پس اپنی اور اپنی اولادوں کی اصلاح کی طرف توجہ دیں۔اپنی عبادات پر خاص دھیان دیں اور دعاؤں سے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی مدد کی طلبگار رہیں۔اور انہی باتوں کی واپس اپنی جماعتوں میں جا کر نصیحت کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔خلافت سے گہری وابستگی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 150