لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 149 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 149

آنی چاہئے۔اگر اس دور میں آپ کے بچوں میں نمازوں کا شوق کم پڑ جائے ، ان میں اگر دعاؤں کی طرف رغبت اور ان پر یقین اور اسی طرح تلاوت کی پابندی نہ ہو تو یہ قابلِ فکر بات ہوگی اور یہ دینی لحاظ سے ایک پستی ہو گی جبکہ ایک مومن کا ہر قدم ترقی کی طرف اٹھنا چاہئے۔پس اپنی اور اپنے بچوں کی اصلاح اور پاکیزہ زندگی پر خاص توجہ دیں۔گھروں میں ایم ٹی اے کے پروگرام دیکھا کریں اور آپس میں خلافت کی برکات کا تذکرہ کرتی رہا کریں۔اسی طرح بچیوں کو مناسب لباس اور پردے کی عمر میں پردہ کرنے کی پابندی کروائیں۔اور سب سے بڑھ کر دعاؤں پر زور دیں اور ان دعاؤں میں آپ کو اپنی اور اپنی اولاد کے صراط مستقیم پر قائم رہنے کی دعائیں کرنی چاہئیں۔گھروں میں امن و سکون کے لئے آپ کو دعائیں کرنی چاہئیں۔اسی طرح جماعت کی ترقی اور ہر احمدی کی حفاظت کے لئے بکثرت دعائیں کیا کریں۔کیونکہ دعا ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے ہاتھ میں تھمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں: ”اگر تم چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو ناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 232 جدید ایڈیشن) 66 149