لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 148
ساتھ ہر گھر اور ہر چار دیواری میں آ گھسے ہیں اُسی سرعت سے بعض کمزوریاں بھی معاشرے کا حصہ بنے لگی ہیں۔انٹر نیٹ پر چیٹنگ، میسیجنگ، ٹی وی پر غیروں کے بیہودہ فیشنز کی نمائش اور ٹی وی پروگراموں کا اثر لوگوں کے اندازِ گفتگو اور طرزِ زندگی میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح بیرون ممالک ہجرت کے نتیجہ میں اکثر احمدی خاندانوں کو ان کے قریبی عزیز و اقارب باہر سے رقوم بھجواتے ہیں جس سے مالی آسودگی بھی پیدا ہو رہی ہے۔لیکن ان سب باتوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کے احمدی جس اہتمام اور اخلاص کے ساتھ میرے خطبات اور تقاریر سنتے ہیں۔وہ میرے لئے خوشی اور تسکین کا موجب ہے۔کیونکہ اگر آپ میری تمام نیک نصائح پر عمل کرنے کی کوشش کریں گی تو میں خدا تعالیٰ کے فضلوں پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ حُسنِ ظن رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو اللہ تعالیٰ دورِ جدید کی برائیوں سے محفوظ رکھے گا۔آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ آپ وہ لوگ ہیں جو احمدیوں کے خلاف بعض ملکی قوانین کے نتیجہ میں مظالم اور مذہبی نفرتوں کا شکار ہیں۔ان حالات کی وجہ سے اگر آپ میں کوئی عملی کمزوری پیدا ہو جائے تو پھر بھی عبادات میں کسی پہلو سے سستی نہیں 148