لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 123 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 123

بے چینی کی کیفیت آئے گی تو جس طرح بچے کی ایک چیخ پر ماں بھاگ کر اس کو اپنے سینے سے چمٹا لیتی ہے اس سے کہیں زیادہ سرعت کے ساتھ ہمارا پیار کرنے والا خدا ہمیں اپنی حفاظت کی گود میں اور عافیت کے حصار میں لے لے گا۔شرط صرف یہ ہے کہ اس نے ہم سے اس اتنی بڑی نعمت کے تسلسل اور دوام کے لئے کچھ اعمال کی توقع بھی رکھی ہے۔وہ تو قعات اور احکامات اس نے قرآن کریم میں بیان کئے ہیں۔اور گاہے گاہے میں بھی اپنے خطبات اور مختلف ملکوں کے اجتماعات میں ان میں سے بعض کی طرف توجہ بھی دلا تارہا ہوں۔اگر آپ ان احکامات کو ہمیشہ مد نظر رکھیں گی تو انشاء اللہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔قوموں کی زندگی اور ترقی میں عورت کا ایک اہم ترین اور بنیادی کردار ہے۔کسی بھی معاشرے اور قوم اور ملک کی ترقی کا راز اس کی عورتوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت اور نمایاں اخلاق و عادات میں مضمر ہے۔اس لئے ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف عورت نہیں ہیں بلکہ آپ ایک احمدی عورت ہیں۔لجنہ اماء اللہ ہیں اور ناصرات الا حمد یہ ہیں اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔اسلام نے تو عورت کو ویسے بھی بہت بلند درجہ اور مقام عطا کیا ہے۔اس مقام کی قدر و قیمت کو سمجھیں۔ان احکامات اور نصائح کو اپنی زندگیوں میں ڈھالیں جو قرآن کریم میں مذکور ہیں۔قرآنی تعلیمات کے زیور سے اپنی اور اپنی اولاد کی زندگیوں کو آراستہ کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ 123