لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 311
اور جب کسی امر پر ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر بڑے عزم اور پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ اسے پورا کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔پس قرآن کریم کی اس تعلیم کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ کرے کہ اس شوریٰ میں دیئے جانے والے سارے مشورے کامل اخلاص اور نیک نیتی سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو سامنے رکھتے ہوئے نیکیاں قائم کرنے کی خاطر اور جماعت کی اخلاقی اور روحانی ترقی کے لئے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی شوریٰ کو ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 311