لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 310 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 310

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام آباد۔یو کے 12۔08۔2022 هو الناصر مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ سوئٹزرلینڈ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ورح آپ کا خط ملا جس میں آپ نے لجنہ اماءاللہ سوئٹزر لینڈ کی مجلس شوری کے موقع پر پیغام کی درخواست کی ہے۔اس مبارک موقع پر میر ا پیغام یہ ہے کہ جماعت کے اس اہم نظام کے بنیادی مقاصد کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام نمائندگان شوری تقویٰ اور امانت کا حق ادا کرتے ہوئے اس طرح اپنی آراء اور مشورے پیش کریں کہ وہ نہ صرف لجنہ اماءاللہ سوئٹزر لینڈ بلکہ ساری جماعت کے لئے مفید اور مثبت ثابت ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کا یہ شیوہ بیان کیا ہے اور آنحضرت صلی علیم کی سنت سے یہ بات عیاں ہے کہ مومنین اپنے معاملات ہمیشہ باہم مشورے سے طے کرتے ہیں 310