لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 143
مطابق پر دے کا خیال رکھیں۔مناسب لباس پہنیں۔لغویات سے پر ہیز کریں۔ٹی وی اور انٹر نیٹ کے بے جا استعمال میں وقت ضائع نہ کریں۔والدین اور بڑوں کا ادب کریں۔آپ کو خلیفہ وقت کو خطوط لکھنے کی عادت بھی ہونی چاہئے۔اس سے خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق پیدا ہوتا ہے۔خلیفہ وقت کی دعائیں ملتی ہیں اور بہت سی برکات اور فیوض عطا ہوتے ہیں۔پس میری ان نصائح کو یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو عمل کی توفیق دے اور جملہ منتظمات اور کلاس کے کاموں میں معاونت کرنے والیوں کی خدمات قبول فرمائے۔آمین والسلام خاکسار وا الله خلیفۃ المسیح الخامس 143