لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 142 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 142

جماعت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور عہدیدارات سے واقفیت پیدا ہوتی ہے۔ایسے مواقع پر کچھ باتیں تو نصاب اور تقاریر وغیرہ کے ذریعہ سکھائی جاتی ہیں اور کچھ باتیں اجتماعی ماحول سے سیکھنے کو ملتی ہیں۔ایک دوسرے کو دیکھ کر اپنی کمزور یاں دور کرنے اور اچھی با تیں اپنانے کا موقع ملتا ہے۔انسان چاہتا ہے کہ وہ بھی باقیوں کی طرح مستعد زندگی گزارے۔لوگوں میں اس کی نیک نامی ہو۔پس اگر کسی میں پہلے سستی تھی تو ان ایام میں با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے اور تلاوت کرنے کی توفیق ملی ہو گی۔اسی طرح دینی کتب کا مطالعہ کرنے اور بعض دعائیں اور بنیادی دینی معلومات یاد کرنے کا موقع ملا ہو گا۔اب کلاس کے اختتام پر یہاں سے سیکھی ہوئی نیک باتوں پر عمل کرنے کا عہد کر کے واپس گھروں کو لوٹیں۔اب آپ ماشاء اللہ عمر کے اس حصہ میں قدم رکھ رہی ہیں جب انسان اچھے برے کی تمیز کر سکتا ہے۔اس لئے معاشرے کی اچھائیوں سے فائدہ اٹھائیں اور برائیوں سے اپنا دامن بچا کر رکھیں۔اپنے اوقات کو مفید رنگ میں استعمال کریں اور زندگی کو با مقصد بنانے کی کوشش کریں۔تعلیمی مستقبل بہتر کرنے کے لئے تعلیم پر دھیان دیں۔دینی علم بھی بڑھائیں۔آپ کی بول چال اور رہن سہن باوقار ہونا چاہئے۔اپنی عمر کے 142