لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 90

روایات کا امین ہو۔پھر میڈیا کی برائیاں ہیں جن سے ہر حال میں اپنے آپ کو بچانا لازم ہے ورنہ آپ کے اور آپ کی اولاد کی دین کی سلامتی کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔اس لئے ان باتوں پر خاص دھیان دیں اور دنیا کی چمک دمک اور جدت پسندی کے وہ شوق جو آپ کی نسلوں کو دین سے دور کرنے والے ہیں ہمیشہ ان سے بیزاری اختیار کریں۔اس لیے آپ کو اپنے بچوں کی دلچسپیوں کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے جس کا بہترین طریق یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کے اندر خلیفہ وقت کی باتیں سننے کا شوق اجاگر کریں۔یہ وہ طریق ہے جس سے آپ کی نسلیں خود بخود دین سے محبت کرنے لگیں گی۔انشاء اللہ آپ میں سے بہت سی وہ ہیں جن کے بڑوں نے احمدیت بڑی قربانیوں سے حاصل کی۔آج جو دنیوی نعماء اور آسائشیں آپ کو نصیب ہیں یہ انہیں قربانیوں کا شیریں پھل ہیں۔اس لئے ان قربانیوں کو ہر گز نہ بھولیں۔جو مائیں ہیں وہ اپنا نیک نمونہ پیش کریں اور بچوں کی تربیت پر نظر رکھیں۔جو بچیاں ہیں وہ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دنیا کی آلائشوں سے اپنے آپ کو پاک وصاف رکھیں۔اگر آپ نے اس طرح اپنے شب و روز گزارے تو اس کے نتیجہ میں آپ کا جو نیک نمونہ ظاہر ہو گا وہ ایک 90