لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 76 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 76

بیٹے میں پیدا کی جس کے نتیجہ میں انہوں نے ایسی پر ہیز گاری دکھائی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نبوت کے مقام پر فائز فرمایا۔اس لئے ماں کا تقویٰ شعار اور با اخلاق ہونا ایک نسل کے بااخلاق ہونے کی ضمانت بن جاتا ہے۔یہ مت خیال کریں کہ آپ احمدی ہیں تو آپ کے بچے بھی احمدی ہوں گے نہیں بلکہ آپ کو انہیں احمدی بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے آپ کو مسلسل کوشش کرنی پڑے گی تاکہ ان کے رگ وریشہ میں احمدیت کی محبت بٹھا سکیں اور اس کی سچائی ان کے دلوں میں بھر دیں۔اللہ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تربیت اولاد کے لئے والدین کو اپنی اصلاح کرنے اور اولاد کے لئے باقاعدگی سے دعائیں کرنے اور انہیں نیک رستوں پر چلانے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ہے: ” صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ وہ خود اپنی اصلاح کرے اور اپنی زندگی کو متقیانہ زندگی بنادے تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز خواہش ہو گی اور ایسی اولاد حقیقت میں اس قابل ہو گی کہ اس کو باقیات صالحات کا مصداق کہیں لیکن اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ ہمارا نام باقی رہے اور وہ ہمارے 76