لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 77 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 77

املاک و اسباب کی وارث ہو یا وہ بڑا نامور اور مشہور آدمی ہو اس قسم کی خواہش میرے نزدیک شرک ہے۔۔۔میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں اور اولاد اور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو بری عادتیں سکھا دیتے ہیں۔ابتداء میں جب وہ بدی کرنا سیکھنے لگتے ہیں تو ان کو تنبیہہ نہیں کرتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دن بدن دلیر اور بے باک ہوتے ہیں۔“ آپ کا تعلق اس سر زمین سے ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث ہوئے تھے۔اس لئے تمام دنیا کی احمدی عورتوں کے لئے آپ کا طرز عمل ایک قابل تقلید نمونہ ہونا چاہئے۔جب آپ بر وقت نمازوں کی پابند ہوں گی، با قاعدگی سے حلاوت کریں گی، دعاؤں اور ذکر الہی پر زور دیں گی ، نظام جماعت کا احترام اور اطاعت کریں گی، ان میں خلافت سے گہری وابستگی پیدا کرنے کے لئے اپنے گھروں میں خلافت کی برکات کا تذکرہ کریں گی تو یہ باتیں آپ کے لئے تربیت اولاد کا کام آسان بناتی چلی جائیں گی۔پس ہمیشہ کوشش کریں کہ دین کی خاطر آپ ایسی تربیت یافتہ نسل جماعت کو پیش کرنے والی بنیں جس پر آپ کو بھی فخر ہو اور جماعت کو بھی فخر ہو۔اگر آپ نے اپنی یہ ذمہ داری نبھانے کی مخلصانہ کوشش کی تو یاد رکھیں کہ یہ آپ کی طرف سے ایک ایسا صدقہ 77