لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 64

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 14۔02۔2009 پیاری ممبرات لجنه و ناصرات جرمنی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لجنہ اماء الله جرمنی کے رسالہ ” خدیجہ “ کے ”حضرت خلیفۃ المسیح الثالث "نمبر“ کے لئے مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث " کی سیرت کے متعلق چند باتیں بیان کر کے میں آپ کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ خلفاء کی سیرت و سوانح کو بھی پڑھا کریں تا کہ آپ کے دلوں میں خلافت احمدیہ سے محبت اور عقیدت مزید پروان چڑھے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایک بہت ہی پیارے روحانی وجود تھے۔آپ کی سیرت کا مضمون بہت وسیع اور غیر معمولی تنوع اور انفرادیت کا حامل ہے۔آپ مستجاب الدعوات، خدا اور رسول صلی نیلم کے سچے عاشق اور انتھک خدمت اسلام بجا لانے والے ایک متقی وجود تھے۔آپ وجیہہ اور بہت بارعب شخصیت کے مالک تھے۔64