لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 63 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 63

آپ کا دور خلافت ایک دور خسروانہ تھا۔آپ جماعت کے انتہائی تابناک اور روشن مستقبل کے امین تھے۔یقینا آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا کا ایک شیریں ثمر تھے کہ ے کر یما صد کرم کن، بر کسے کو ناصر دیں است ہلائے او بگر اداں، گر گہے آفت شود پیدا یعنی اے خدا سینکڑوں رحمتیں نازل کر اس شخص پر جو ناصر دین یعنی دین کی امداد کرنے والا ہے اور اگر کبھی مشکل میں پھنس جائے تو تو اپنے فضل سے اس کی مشکل کو دور کرنا۔اور یقیناً آپ ہی مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو دی جانے والی اس الہی بشارت کے بھی مصداق تھے کہ ”میں تجھے ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہو گا اور اسلام کی خدمت پر کمربستہ ہو گا۔“ والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 63