لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 53
آپ خدمت دین کے کاموں کے لئے وقت نکال سکتی ہیں۔وہ حسن ظن رکھتی ہیں کہ جماعت کے مفاد میں آپ ان سے بہتر رائے کا اظہار کر سکتی ہیں۔اس لئے ان کے اس نیک اعتماد کو قائم رکھیں۔کسی کے لئے ٹھو کر کا موجب نہ بنیں۔اگر ہر کام کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی عظمت آپ کے دلوں میں جاگزیں ہے تو اسی کا نام تقویٰ ہے۔اسی کی ہمارا مذ ہب ہمیں تعلیم دیتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں اسی کی وضاحت میں آپ کے سامنے پیش کر چکا ہوں۔جب آپ سچ سچ تقویٰ پر کار بند ہو جائیں گی تو آپ کی انفرادی زندگیوں میں بھی پاکیزہ انقلاب آئے گا اور آپ کو گھر کے ماحول میں اور اپنے معاشرتی معاملات میں ایسی نیک تبدیلی میسر آجائے گی جو مذہب اسلام کی حقیقی روح ہے۔تقویٰ سے آپ کو اولاد کی نیک تربیت کا موقع ملے گا۔تقویٰ سے آپ کا وجود اپنے بچوں کے لئے نیک نمونہ ثابت ہو گا۔آپ کے نیک اعمال اور تقویٰ سے مزین زندگیوں سے آپ کی اولاد اپنے مستقبل کی راہیں تلاش کرے گی۔ان کے دلوں میں بھی اللہ کی خشیت پیدا ہو گی۔انہیں بھی پرہیز گاری نصیب ہو گی۔ان کے نیک اطوار آپ کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کا موجب ہوں گے اور آپ کو طمانیت قلب عطا ہو گی۔پھر جماعتی نظام کا احترام بھی بہت ضروری امر ہے۔اس کو بھی ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے۔اس پہلو سے بھی آپ اپنے آپ کو بچوں کے لئے نیک مثال بنائیں۔جب آپ 53