لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 34
عمل کو اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے، اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دینے اور اسلام کی ترقی کی خاطر ہر قسم کی قربانی کی ذمہ داری ہے وہاں آئندہ نسلوں کو سنبھالنے ا اور ان میں بھی یہ روح پھونکنے کی ذمہ داری ہے کہ پیدائش کا اصل مقصد اپنے خدا کی پہچان کرنا اور اس کی عبادت کرنا اور اس کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا ہے۔پھر ا پر یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے مردوں کو اسلامی احکام کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی طرف توجہ دلائیں۔مردوں پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ ہماری عور تیں ہماری ہر بات برداشت کر سکتی ہیں لیکن اسلامی تعلیم کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گی۔مردوں میں یہ احساس شدت سے پیدا کروادیں کہ ہم عورتیں وہ ہیں جو اسلام کی عظمت کو دنیا پر قائم کرنے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں اور اگر تم لوگ بھی اسی عظمت کو قائم کرنے کے لئے اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا نہیں کرتے تو ہمارے تمہارے راستے جدا ہیں۔مجھے امید ہے جب اسی روح اور جذبے سے آپ اللہ کے دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہو جائیں گی اور اپنے مر دوں اور آئندہ نسلوں میں بھی یہ روح پھونک دیں گی تو وہ دن دور نہیں جب ہم تمام دنیا میں حضرت محمد مصطفی صلی علیم کا جھنڈ الہراتا دیکھیں گے۔تمام دنیا میں توحید کو قائم ہو تا دیکھیں گے۔پس اپنے آپ کو کم 34